كيا ميرا والد ماں كى طرف سے بھائى كى بيوى كا محرم ہو گا ؟

 

 

 

الحمد للہ ميرى والدہ كى جانب سے بھائى نے شادى كر لى ہے تو كيا ميرا والد اس كى بيوى كا محرم ہو گا ؟

الحمد للہ:

آپ كا والد اس كا محرم نہيں ہو گا، كيونكہ وہ اس كا بيٹا نہيں بلكہ اس كى بيوى كا بيٹا ہے، چنانچہ آپ كى والدہ كى طرف سے آپ كا بھائى آپ كے والد كى بيوى كا بيٹا ہے جو آپ كى والدہ ہے، اس ليے آپ كے ماں كى طرف سے بھائى كى بيوى آپ كے والد كے ليے اجنبى ہے اور وہ اس كا محرم نہيں ہو گا.

اور اگر وہ اسے طلاق دے دے تو آپ كے والد كے ليے اس سے نكاح كرنا جائزہے؛ كيونكہ وہ اس كے سگے بيٹے كى بيوى نہيں، اور نہ ہى وہ اس كى بيوى كى بيٹى ہے، وہ اس طرح كہ اس كى پرورش نہيں تو اس طرح وہ اس كا محرم نہيں، بلكہ وہ تو اس كى بيوى كے بيٹے كى بيوى ہے جو اس كے ليے ايك اجنبى عورت كى حيثيت ركھتى ہے .

واللہ تعالى اعلم .

ديكھيں: فتاوى فضيلۃ الشيخ عبد اللہ بن حميد رحمہ اللہ صفحہ نمبر ( 221 ).

 

 

 

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ