منگنى كا عرصہ طويل ہونا
ميں نے اپنے ماموں كى بيٹى كا رشتہ طلب كيا الحمد للہ منگنى ہو گئى ہے، اور منگنى كو ايك برس اور تين ماہ ہو چكے ہيں، ليكن ابھى تك نكاح نہيں ہوا، وہ ميرا انتظار كر رہى ہے ليكن ميرے پاس ابھى تك اتنى رقم جمع نہيں ہو سكى جس سے شادى كے اخراجات پورے ہو سكيں، كيا اس تاخير پر ميں گنہگار تو نہيں ہو رہا، اور اگر اس كا گناہ ميرے ذمہ ہے تو برائے مہربانى مجھے بتائيں كہ ميں كيا كروں ؟
الحمد للہ:
جب آپ شادى كے ليے مال جمع كرنے ميں مشغول ہيں اور اخراجات كى رقم اكٹھى كر رہے ہيں تو اس تاخير ميں آپ پر كوئى گناہ نہيں، كيونكہ يہ عذر كے باعث ہے، ليكن آپ كو چاہيے كہ آپ لڑكى كے گھر والوں سے اجازت ليں اور انہيں مكمل باخير ركھيں، اور انہيں بتائيں كہ شادى كے اخراجات كى رقم جمع كرنے كے ليے كچھ عرصہ دركار ہے.
جب آپ انہيں بتائيں اور وہ آپ كو اجازت دے ديں تو پھر اس ميں كوئى حرج نہيں، اور آپ پر كوئى گناہ نہيں ہے، ہم يہ نصيحت كرتے ہيں كہ خاوند كو شادى كے ان اخراجات كا مكلف نہيں كرنا چاہيے جس كى وہ استطاعت نہ ركھتا ہو، بلكہ شادى ميں آسانى پيدا كرنى چاہيے، اور مہر بھى كم ہونا حتى الامكان شادى كے اخراجات كم كيے جائيں " انتہى .
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ