سواری کرنے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ

 

 

 

 

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کون کون سی سواریاں تھیں جن پرسواری کرتے تھے ؟

الحمدللہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےگھوڑے ، خچر ، اونٹ ، اورگدھے پر سواری فرمائ‏ ، کبھی تونبی صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے کی ننگی پیٹھ پراورکبھی کاٹھی ڈال کرسوارہوۓ ، بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے کودوڑاتے بھی تھے ، اکثرطورپر اکیلے ہی سوارہوتے اورکبھی اونٹ پر اپنے پیچھے کسی کوبٹھا بھی لیتے تھے ۔

اورکبھی ایسی بھی حالت ہوتی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آگے اور پیچھے بھی کسی بٹھاتے اورخود دومیان میں ہونے تواس طرح اونٹ پرتین اشخاص بیٹھتے تھے ، اوران پیچھے بیٹھنے والوں میں مرد بھی تھے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض بیویاں بھی پیچھے بیٹھنے والوں میں شامل ہیں ۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثرطورپر سواری یا تواونٹ تھی اور یا پھر گھوڑا ، اورخچر کے متعلق یہ معروف ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ہی خچرتھا جوکسی بادشاہ نے آّپ کوھدیہ دیا تھا ، اورخچر عرب کی سرزمین پرمعروف نہیں تھے بلکہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوخچر ھدیہ کیا گيا تویہ کہا گيا کہ :

کیا ہم گھوڑوں سےگدھوں کی جفتی نہ کروائيں ؟ تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

یہ کام تووہ لوگ کرتے ہیں جنہیں علم نہیں ہے ۔

دیکھیں سنن ابوداود حدیث نمبر ( 2565 ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے اسے صحیح ابی داود حدیث نمبر ( 2236 ) میں صحیح قرار دیا ہے ۔ .

دیکھیں زاد المعاد لابن قیم رحمہ اللہ تعالی ( 1 / 159 )

 

 

 

 

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ