بیت الخلاء جاتے وقت مصحف ساتھ رکھنا

میں جہاں بھی جاؤں قرآن مجید اپنے ساتھ رکھتا ہوں اس لیے کہ ہمیشہ قرآن پڑھنا پسند کرتا ہوں اور اپنی کتابوں کے ساتھ بیگ میں رکھ لیتاہوں ، جب میں گھر سے باہر بیت الخلاء جانا چاہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیۓ ؟
باہرنہیں رکھنا چاہتا اس لیے کہ ہوسکتا ہے کہ کوئ اٹھا لے اس لیے میں کتابوں کے ساتھ بيگ میں رکھ کر اپنے ساتھ لے جاتا ہوں تو کیا یہ جائز ہے ؟
امریکہ میں بیت الخلاء بہت زيادہ اورکھلی جگہ میں ہوتے ہیں اور قض

‎ۓ حاجت کے لیے اس میں جگہ مخصوص ہوتی ہے تو مجھے اپنا بیگ کہاں رکھنا چاہیۓ ؟

الحمدللہ

اگریہ ممکن ہو کہ آپ بیگ کوباہرہی رکھیں تو یہ اچھا اور بہتر ہے ، اور اس کے ضائع یا چوری ہونے سے ڈرتے ہیں تو اس بیگ کو اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں ، اور اگرآپ اس بیگ کو پیشاب کرنے والی جگہ ( کموڈ ) سے دور رکھیں تو یہ افضل اور بہتر ہے ۔

واللہ تعالی اعلم ۔ .

شیخ محمد صالح المنجد

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ