جو شخص میقات سے احرام کی نیت کرنا بھول جائے تو اس پر میقات واپس آ کر نیت کرنا ضروری ہو گا

سوال: ایک شخص بذریعہ ہوائی جہاز عمرہ کرنے گیا ، جہاز کے کپتان نے اعلان کیا کہ ہم میقات پر اب سے بیس منٹ کے بعد گزریں گے، لیکن اس شخص کو نیند آ گئی اور وہ ائیر پورٹ پر جا کر ہی بیدار ہوا ، اس پر وہ شخص قرن المنازل گیا اور وہاں سے احرام کی نیت کی پھر آ کر عمرہ کیا، تو کیا اب اس پر کچھ ہے یا نہیں؟

Published Date: 2016-08-28

الحمد للہ:

"اگر وہ شخص ریاض شہر کا رہائشی تھا  اور اس نے قرن المنازل جا کر احرام کی نیت کی تو اس پر کچھ نہیں ہے؛ کیونکہ اس نے اپنی میقات سے ہی احرام باندھا ہے، لیکن اگر وہ مدینہ سے آیا ہے تو اس پر اہل مدینہ کی میقات ذو الحلیفہ جا کر احرام کی نیت  کرنا ضروری تھا، لہذا اگر وہ قرن المنازل سے احرام کی نیت کرتا ہے تو اس پر فدیہ ہو گا؛ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میقات مقرر کرتے ہوئے فرمایا تھا:  (میقات کی یہ جگہیں یہاں کے مقامی لوگوں کیلیے ہیں اور ان لوگوں کیلیے بھی ہیں جو باہر آتے ہوئے یہاں سے گزریں) لہذا اہل مدینہ کی میقات سے تجاوز کرنے والے بیرونی لوگوں کا وہی حکم ہے جو اہل نجد کا اپنی میقات  سے تجاوز کرنے کا ہے" انتہی.

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ